جنگ کی نوعیت اور انداز بدل چکے ہیں: آرمی چیف

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

army-chief
اسلام آباد(یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ جنگوں کی صورتحال بدل گئی ہے۔ اب براہ راست جنگیں ترجیحات میں نہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں ”فجرالشرق ون“کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینج میں پاکستان اور اردن کے مشترکہ فوجی مشقیں فجر الشرق ون کا معائنہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے پر انہیں سراہا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں باہمی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے موثر ثابت ہوتی ہیں۔ مشقوں سے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مہارت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور انداز تبدیل ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں دنیا بھر میں کامیاب کیس سٹڈیز ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور اردن کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کی تربیت سے استفادے کے لیے دو ہفتے طویل مشقیں ہوئیں۔ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دہشتگردی کی روک تھام کے لیے ہونے والی تربیت میں باہمی تجربات سے استفادہ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme