ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں منسٹریل سٹاف کی طرف سے پروقار الوداعی تقریب

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

dco

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں منسٹریل سٹاف کی طرف سے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی تھے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو تنویرالرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی، ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ایس این سے شیخ خرم سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی بھی شریک تھے اس موقع پر ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ صوفی منظور احمد انصاری،ہیڈ کلرک کالونی ظفر اقبال بلوچ،ریٹائرڈ سینیئر کلرکس راؤ یسین،دل احمد ، محمد امین ندیم کی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ریٹائرڈ ملازمین کوپھول اور یادگاری تحفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی کرتے ہوئے مدت ملازمت پوری کرنا ایک اعزاز کی بات ہے ڈپٹی کمشنر نے ہیڈکلرک کالونی و سابق صدر ایپکا ریوینیو ضلع وہاڑی ظفر اقبال بلوچ،سپرنٹنڈنٹ صوفی منظور احمد انصاری کے احساس ذمہ داری کو خصوصی طور پر سراہا اس موقع پر محمود تابش، حاجی محمد ریاض ،ڈسٹرکٹ ناظر ملک ارشد اعوان ، سابق ناظر سید ساجد شیرازی، رانا اتفاق،نور احمد،پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر محمد افضال بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes