شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کرنے والا فاخر صحتیاب

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments


 پشاور: (یو این پی)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے والے کینسر کے مریض سات سالہ بچے فاخر آفریدی نے صحت یاب ہو کر سکول جانا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینسر سے ڈھائی سال جنگ کرنے کے بعد فاخر اسلام نے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ 2015ء میں شوکت خانم کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے والے فاخر کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ فاخر کے والد قاسم علی آفریدی کراچی کی نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ فاخر کو بلڈ کینسر کا عارضہ اس وقت لاحق ہوا جب وہ صرف ساڑھے تین سال کا تھا اور اسے علاج کے لئے شوکت خانم ہسپتال لایا گیا۔ واضح رہے فاخر کا علاج ڈھائی سال تک جاری رہا اور آخر کار فاخر نے کینسر جیسے موذی مرض سے بلند عزم و حوصلے کے بعد شکست دے دی ہے۔ اب فاخر نے صحت مند زندگی شروع کر دی اور سکول جانا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس کے والد نے اپنی زندگی کینسر کے مریضوں کے لئے وقف کر دی ہے اور وہ مستقل فنڈ ریزنگ مہم کے ممبر بن گئے ہیں جو شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题