پہلا ٹی20 نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

Bangladesh's Mahmudullah is bowled out during the first Twenty20 international cricket match between New Zealand and Bangladesh at McLean Park in Napier on January 3, 2017. / AFP / Marty Melville        (Photo credit should read MARTY MELVILLE/AFP/Getty Images)

نیپیئر(یو این پی)پہلے ٹی ٹوئینٹی میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے، کین ویلیمسن73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ذرائع کے مطابق نیپیئر میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 11 ، ایمرولکیس 0، شبیر رحمٰن 16 ، شکیب الحسن 14 ، سومیا سرکار 0 ، محموداللہ 52 ، مصدق حسین 20 ، مشرفی مرتضیٰ 1، نورالحسن 7، رونل حسین 2  رنز بنا سکے۔کیوی باؤلرز کی جانب سے فریگیوسن نے 3 ، وہیلر نے 2 جبکہ میٹ ہینری ، گرینڈ ہوم ، سینٹنر نے 1 ، 1وکٹ حاصل کی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا،کیویز کی جانب سے نیل بروم 6 ، کین ویلیمسن 73 مینرو 0 ، اینڈرسن 13 ، ٹوم بروس ، 7 ، گرینڈہوم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے  شکیب الحسن ، روبل حسین ، مسفیضرالرحمان نے 1 ، 1 وکٹ حاصل کی۔میچ کے بہترین کھلاڑی  کین ویلیمسن قرار پائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes