لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہونے کا ثبوت

Published on January 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

6
 اسلام آباد(یو این پی)پی ٹی آئی نے پاناما لیکس سے متعلق مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دئے۔ تحریک انصاف کی طرف سے چالیس صفحات پرمشتمل اضافی دستاویزات میں پانامہ کی قانونی فرم موزیک فونسیکا اور برطانوی تحقیقاتی ادارے کے درمیان ای میل رابطوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہےکہ مخالفین کے پاس ثبوت نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومتی ٹیم کی آنکھیں اب کھل گئی ہوں گیں۔ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہونے کا ثبوت آ گیا ہے، اب باقی سب جھوٹ خود سامنے آجائیں گے۔ پی ٹی آئی کے اضافی دستاویز میں وزیر اعظم کے چار سال پرانے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ کپتان کہتے ہیں کہ مریم نواز اور حسین نوازکے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ صرف عدالت کو گمراہ کرنے کے لئے بنائی گئی تھی، قطری شہزادے کا خط بھی ایک فراڈ تھا۔ عمران خان کا کہنا ہےکہ مریم کے اثاثے حقیقت میں ان کے والد کی دولت ہیں جو منی لانڈرنگ سے 90 کی دہائی میں لندن میں موجود قاضی فیملی کو بھیجے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes