کمپریسر لگاکر گیس کا پریشر بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments


فیصل آباد (یوا ین پی) ایس این جی پی ایل فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈنے بعض مقامات پر کمپریسر لگا کر گیس کا پریشر بڑھانے والے کمرشل و گھریلو صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیاہے اور کہاہے کہ محکمہ کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض مقامات پرصارفین نے گیس کے پریشر میں کمی کے باعث غیر قانونی طریقے سے گیس پریشر بڑھانے کیلئے ناجائز طریقوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ان طریقوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اپنے طور پر گیس پریشر بڑھانا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ نصب شدہ گیس پائپ لائن بڑھایا ہوا گیس پریشر برداشت نہیں کر سکتی اور اس سے کسی بھی جگہ لیکج ہونے کا شدید خطرہ ہے جو انسانی جانی و مالی نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس نے اچانک چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لہٰذا اگر کسی جگہ پر ناجائز طریقوں سے کمپریسر لگا کر گیس کا پریشر بڑھانا پایا گیا تو متعلقہ صارف کا گیس کنکشن منقطع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے گھریلو صارفین کو ہدائت کی کہ اگر کسی نے گیس پریشر بڑھار کھا ہے تو وہ اپنے تحفظ کیلئے اسے فوری طور پر ختم کر دے ورنہ دوران چیکنگ پکڑے جانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی شخص کو ایسے کسی واقعہ کے بارے میں علم ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ کی ہیلپ لائن 1199 پر بھی اطلاع کر سکتاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog