بلوچستان میں نئی سیاسی بساط بچھانے کی تیاریاں، سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان میں آج (بدھ کو) نئی سیاسی بساط بچھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
بلوچستان میں کچھ دیر بعد نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ اس نئی سیاسی جماعت میں ن لیگ اور ق لیگ کے 20 ارکان شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 10 سے 15 ارکان کی عبوری کونسل بنائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پارٹی کو مزید توسیع دی جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میر جان محمد جمالی نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلانات کرچکے ہیں اور یہ اعلان بھی کرچکے ہیں کہ اگلا وزیر اعظم بلوچستان سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes