این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست

Published on September 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments


لاہور (یو این پی) قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب منعقد کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں سمیت 44 امیدواروں نے حصہ لیا ۔اس انتخاب میں تمام 220 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 59 ہزار413 ووٹ حاصل کیے اور انتخاب کی فاتح قرار پائیں۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور انہوں نے 46 ہزار 145 ووٹ حاصل کیے ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی فتح کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا ہے اور انہوں نے آتش بازی سمیت بھنگڑے بھی ڈالے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme