وزیراعلیٰ سندھ سے برطانوی انڈر سیکرٹری برائے خارجہ امور کی ملاقات

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments


کراچی(یو این پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی انڈر سیکرٹری برائے خارجہ امور الوک شرما نے ملاقات کی ہے جس میں دیہی ترقی،سی پیک،سکھر بیراج اور برطانوی کمپنی کا تھر کول میں کام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ سے برطانوی انڈر سیکرٹری برائے خارجہ امور الوک شرما نے ملاقات کی جس میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں برطانوی انڈر سیکرٹری برائے خارجہ امور الوک شرما نے کیٹی بندر منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے کو شہر کیلئے اہم قرار دیا اس کے علاوہ الوک شرما نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی سرکلر ریلوے ،ریپیڈ بس ٹرانسپورٹ، سکھر بیراج اور دریائے سندھ پر مزید پل بنانے میں حکومت سندھ کی ہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ برطانوی انڈر سیکرٹری کو اجرک، سندھی ٹوپی اور سندھی میوزک کی سی ڈیز کا تحفہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes