اگر عوام سچ کا ساتھ دیں تو گناہ گار کو بے گناہ اوربیگناہ کو گناہ گار قرار نہیں دیا جاسکتا ایس ڈی پی او انجینئر رانا زاہد حسین

Published on May 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments
daska pic 24-05-14
ڈسکہ(ڈاکٹر عارف محمود)مقدمات میں بے گناہوں کو نامزد کر کے مظلوم ظالم بن جاتے ہیں اگر عوام سچ کا ساتھ دیں تو گناہ گار کو بے گناہ اوربیگناہ کو گناہ گار قرار نہیں دیا جاسکتا مخالفین کو پھنسانے کے لیے غلط مقدمات کا اندراج پولیس کو رشوت کا موقع فراہم کر تا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او انجینئر رانا زاہد حسین نے تھانہ بمبانوالہ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس چاردیواری کے اندر بیٹھ کر جرائم پر قابو نہیں پا سکتی عوام کا تعاون اور اعتماد پولیس کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتا ہے اگر آپ سچ بولیں گے تو سچ آپکو نجات دے گا اور جھوٹ آپکو ہلاک کر دے گا کھلی کچہری کے دوران سائل سابق ناظم محمد خالد ذیلدار نے کہا کہ میرے بھائی کے قاتل گرفتار ہیں ان کا جلد چالان کیا جائے جس کے جواب میں ایس ڈی پی او نے کہا کہ آپ کے ساتھ میرٹ ہو گااگر ملزمان گناہ گار ہونگے تو ان کا ضرور چالان ہوگا اس موقع پر مصالحتی کمیٹی کے کنوینر حافظ عبدالغفار،سابق ناظم عبدالمنان علوی ،سابق نائب ناظم چوہدری منظور الہی چیمہ ،پرویز عالم بٹ ،ناصرمحمود رانجھا،رانا غلام مصطفی ،ارشد جٹھول ،حاجی محمد فاروق بٹ ،شیخ ضیاء اللہ ،حسن علی طاہر ،محبوب مغل ،میاں شازب و دیگر نے بھی شرکت کی کھلی کچہری کے آخر میں پولیس تھانہ بمبانوالہ کے خلاف شکایات نہ ہونے کی وجہ سے ایس ڈی پی او نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد ریاض سنگا کی کار کردگی کو سراہا اور انہیں مزید کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy