فاروق آباد،ناقص ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر،عوام پریشان

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)فاروق آباد شہر اور اس کے گردونواح میں ناقص ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے مقامی و ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق دودھ فروش سستے داموں دودھ خرید کر شہر اور گردونواح میں مشینوں پر کریم نکال کر اور کیمیکل ملا کر مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی دکاندار رات ورات میر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پاؤڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر میں لارہے ہیں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی فاروق آباد شہر میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت اور سپلائی روکنے میں ناکام ہوگئی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے اس ناقص دودھ اور دہی کو فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy