پاکستان کا میزائل سسٹم دنیا میں تیسرے نمبر پر

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

10
اسلام آباد(یو این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امریکا اور روس کے بعد اب پاکستان کا میزائل سسٹم تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، امریکا کے پاس بھی ابھی تک نصر میزائل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور اس لحاظ سے دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہماری قوم کا اصل چہرہ باصلاحیت نوجوان ہیں۔ میزائل سسٹم کے بہتر ہونے سے پاکستان کا دفاع بھی مضبوط ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes