نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم ماضی کی روایات کو برقرار رکھیں ایس۔اے۔صہبائی

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

na

اسلام آباد(یواین پی) نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نو منتخب عہدیداران و ممبران کے ساتھ مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ایس۔اے۔صہبائی
نیشنل پریس کلب کے قائدین افضل بٹ ،علی رضا علوی،فاروق فیصل خان،شکیل انجم سمیت تمام عہدیداران و ممبران ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کی بجا آوری کے لیے بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔جیسے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر شاہد مسعود اور چیرمین مبشر لقمان ،وائس پریذیڈنٹ داؤد جان و دیگر عہدیداران اور کوآرڈینیٹرز مثبت میڈیا کے فروغ اور صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑ رہے ہیں۔ایس۔اے۔صہبائی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر شکیل انجم،نائب صدور مائرہ عمران،ابراہیم کھمبر،نوید اکبر،آصف بھٹی ،سیکرٹری جنرل عمران یعقوب ڈھلوں ،سیکرٹری فنانس اسحاق حیدری،جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل و دیگر ایگزیکٹوز ممبران کو ایک بار پھر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی قیادت سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کی تمام صحافتی تنظیموں کو صحافتی برادری کے حقوق کی بجا آوری کے لیے ہمیشہ متحد کرنے اور مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اربابِ اقتدار کو راغب کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے کیونکہ مثبت میڈیا قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔مایوسیوں اور مسائل میں گھری پاکستانی عوام کو مثبت اور باعمل قوم بنانے میں پاکستانی میڈیا کا مثبت کردار پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题