سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور شہداءکی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا
پشاور(یواین پی) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداءکی7ویں برسی آج 16دسمبر جمعرات کو منائی جارہی ہے ،سانحہ کی یاد میں پشاورسمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شہداءکیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔پشاورسمیت دیگر شہروں میں منعقدہ مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداءکو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداءکے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا آغاز ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy