یورپ میں شدید سردی، 20 افراد ہلاک

Published on January 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 730)      No Comments

2

وارسا(یو این پی)یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کی لہر کے باعث تارکین وطن اور بے گھر لوگوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ شدید سردی کی لہر ہفتے کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ روس میں شدید سردی میں 120 سال سے منایا جانے والے آرتھوڈوکس کرسمس منایا جا رہا ہے ، جبکہ ترکی کا اہم ترین شہر استنبول برفباری سے ڈھکا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سردی کی شدید لہر کی وجہ سے پولینڈ میں 10 افراد ہلاک ہوئے جہاں منجمند کر دینے والی سردی مائنس 14 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی گئی۔ پولش حکومت کے سینٹر فار سیکیورٹی کے ترجمان بوزینا وائسوکا نے بتایا کہ موسم سرما کی میں ایک دن میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی کے وسطی اورشمال مشرقی علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے 2 ایئرپورٹ بند کر دیئے گئے، جبکہ سسلی جزیرے جسے صقلیہ بھی کہا جاتا ہے، بھی شدید برفباری کے باعث بند کرنا پڑا۔ روس کے شہر ماسکو میں سردی کی لہر مائنس 30 جب کہ سینٹ پیٹرس برگ میں مائنس 24 تک چلی گئی، جہاں پولیس کو ہائپوترمیا کے باعث ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ملی۔ ادھر بلغاریہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ترکی کی سرحد کے قریب ایک گاؤں سے 2 عراقی مہاجرین کی منجمند لاشیں ملیں،جہاں حکام نے موسم کی خرابی کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔ دوسری جانب موسم سرما کا برفانی طوفان ترکی میں پہنچ چکا ہے، جس سے ترکی کا سب سے بڑا شہر استنبول مفلوج ہوچکا ہے، جہاں سیکڑوں پروازیں منسوخ کی گئیں، جب کہ ٹریفک بھی بری طرح متاثر رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes