انجیر کھانے سے موٹاپے پرقابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین صحت

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

8
لندن (یو این پی) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انجیر کھانے سے موٹاپے پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیورپول کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے اور موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھا کر موٹاپے پر قابو پاسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، انجیر خشک یا تر دونوں صورتوں میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار اس میں پائی جاتی ہے۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہونے کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔انجیرکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔جن افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی انجیر کا استعمال اس تناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انجیر میں اینٹی اکسیڈنٹ وافر مقدقر میں پائے جاتے ہیں جو کسی بھی دوسرے پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات جسم کے مدافعتی نظام کو فعال کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes