ممتازعالمِ دین مولانا سلیم اللہ خان انتقال کرگئے

Published on January 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments

23
کراچی:(یو این پی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمِ دینِ ، محدث، استاد اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔مولانا سلیم اللہ خان اتحادِ تنظیمات المدارس دینیہ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ تھے۔ 91 سالہ مولانا سلیم اللہ خان ایک عرصے سے علیل تھے اور چند روز قبل ان کی بیماری شدت اختیار کرگئی تھی جو آج رضائے الہیٰ سے کوچ کرگئے۔
 مولانا سلیم اللہ خان نے ابتدائی عمر سے ہی علم دین کو اوڑھنا بچھونا بنایا اور1960 کے عشرے میں شاہ فیصل کالونی کراچی میں جامعہ فاروقیہ کی بنیاد رکھی جو آج ایک ممتاز دینی اور علمی مرکز کا درجہ رکھتی ہے۔1980 کے عشرے میں آپ کی گراں قدر دینی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو وفاق المدارس پاکستان کا منتظم اعلیٰ مقرر کیا گیا ۔ اس ذمے داری کو آپ نے بخوبی نبھایا اور دینی علوم کی تدریس، کورس کے مندرجات، امتحانی طریقہ کار میں بنیادی اوراہم تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے عصرِ حاضر کے لحاظ سے مرتب کیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں معیاری تدریس فراہم کرنے والے اداروں اور جامعات کی تعداد کو بڑھایا جو اب لگ بھگ 18 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ وہ مولانا حسین احمد مدنی جیسے اکابر کے شاگرد رہے اور مولانا شبیر احمد عثمانی کے ساتھ بھی دینی علوم کی ترویج کے لیے کام کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题