بارشوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ شروع

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

10
لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند،دھند کی وجہ سے متعدد حادثات میں درجنوں افراد زخمی
سردی میں شدت کا سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا،کراچی بھی سردی فروری تک چلتے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اسلام آباد /لاہور/کراچی(یوا ین پی)بارشوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سے شدید دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ منگل کو دھند کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی ۔لاہور سمیت پنجاب کے دیگراضلاع شدیددھندکی لپیٹ میں رہے ۔شیخو پورہ، اوکاڑہ ، میاں چنوں ،ساہیوال ،ملتان ،بہاولپور شدیددھندکی لپیٹ میں رہے ۔دھند کے باعث موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر اکثر مقامات پرحدنگاہ صفر ہوگئی۔ لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاجبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ ترجما ن موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری صفر سے گریز کریں ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال کریں کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔کراچی میں بھی تین روزہ بارشوں کے بعد مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، جبکہ حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ ٹنڈومستی، لاڑکانہ شاہراہ، نارا، کوٹ ڈیجی اور دیگر علاقوں میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور میں تین روز کی مسلسل بارش کے بعد پیر کو ضلع بھر میں شدید دھند چھا گئی۔دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم رہی۔ دھند کی وجہ سے متعدد حادثات بھی ہوئے جس سے درجنوں افراد کے زخمی ہوگئے۔ بارش اور دھند کے علاوہ پورا ضلع شدید سردی کی لپیٹ میں رہا جس سے لوگ اپنے گھروں میں محصور رہے۔ سردی اور دھند کے باعث بیشتر طلبہ اسکول نہیں گئے جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی کم رہی۔بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی وادیوں نے برف کا پیرہن اوڑھ لیا ہے۔ایسے میں سردی ہے کہ بڑھتی ہی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوری کے آٓخری ہفتے بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ آنے والا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں شدت کا سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا۔ کراچی بھی سردی کی لپیٹ میں ہے جو فروری تک چلتے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور سٹی اکیس ائیرپورٹ سولہ مری اکیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy