سابق صدرآصف زرداری کی سینیٹرجان مکین سے ملاقات

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

2

واشنگٹن (یو این پی)سابق صدرآصف زرداری نے امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان مکین اوردیگرامریکی سینیٹرزسے ملاقات کی، جبکہ جان مکین کی جانب سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی چیئرمین سینیٹرجان مکین ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور رحمان ملک بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ آصف زرداری امریکہ میں بیس جنوری کو نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سمیت دو فروری کو باراک اوباما کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme