ہارون آباد، ہفتہ اینٹی کرپشن کے حوالہ سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

Published on December 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

\"anti
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی )بلدیہ جناح ہال میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتہ اینٹی کرپشن کے حوالہ سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قاضی حسین مدنی ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران الحاج اختر علی خلجی نے کہا ہے کہ کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے جس نے پاکستانی معاشرے کی رگوں میں زہر کی طرح سرایت کر کے اس کو کھوکھلا کر دیا ہے مردہ ضمیری کے سبب کرپشن کے ناسور نے فروغ پایا اور بدقسمتی یہ ہے کہ ایک اسلامی معاشرے میں کرپشن کا دور دورہ تصور سے بھی بالا تر ہے مگر حکومتی کوششوں کے باوجودکرپشن میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے بلاشبہ ہماری مکمل معاشرتی بے حسی بھی ہے کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس نے نچلی سطح سے لے کر اوپری سطح تک پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور اسی ناسور سے نجات حاصل کرنا ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے خواب کو پورا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے کرپشن میں ڈوبے ہوئے معاشرے کی تقری زبانی دعووں سے ممکن نہیں ہے اور کرپشن کو ختم کرنے کے لیے مکمل قومی آگاہی و بیداری درکار ہے اور اس ضمن میں اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم ایک اجتماعی شعور کا اظہار کرے ۔تقریب میں تحصیلدار ہارون آباد ،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد شریف ظفر ،ملک محمد ریاض خلجی ،چوہدری عبید الرحمان ،چوہدری محمود ،محمد حنیف آسی ،ملک محمد ارشاد ،محمد زمان چٹھہ ،سید مدثر عباس نقوی شال تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy