سیوریج کے نظام کی ناقص منصوبہ بندی نے عوامی پریشانیوں میں اضافی کیاصوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on March 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

\"pic
خلاف قانون جہاں بھی سٹرکیں اونچی کی جارہی ہیں عوام فوری طور پراحتجاج کرکے قانونی کاروائی کامطالبہ کریں۔
فیصل آباد(یو این پی)واسا جاپانی فنڈنگ ایجنسی جائیکاکی مددسے فیصل آباد کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈ کریگا،شہر میں آئے روز نت نئے کارخانوں اورفیکٹریوں کے قائم ہونے سے آبادی میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے ،بیروزگاری کے ستائے ہوئے لوگ دیہاتوں سے شہروں کارخ کررہے ہیں ،آبادی بڑھنے سے نئی نئی کالونیاں بنتی جارہی ہیں۔50لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کی اکثریت اس وقت سیوریج کے ناقص نظام کی بدولت گندہ پانی پینے پر مجبورہے اورساتھ ساتھ مہنگے داموں کینوں کے ذریعے فلٹر ڈپانی کااستعمال کررہے ہیں۔اس سلسلے میں واسا کو جاپانی کمپنی نے 90کروڑ کی گرانٹ دیکر اس مسئلے کو ختم کرنے میں بھرپور معاونت کی ذمہ داری لے لی ہے،کیا مکینکل سیور کی اپ گریڈکرنے کیلئے دی گئی خطیررقم عوام کوسیوریج زدہ پانی کے نکاس سے نجات دلاپائے گی یاکرپشن کی نذرہوجائیگی؟ان خیالات کااظہار صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پرتنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس محکمے کی نااہلی کیساتھ ساتھ ایف ڈی اے والوں نے سٹرکوں کی تعمیر کرتے وقت بنیادی اصولوں کویکسربھلاکرعوام کو مزید پریشان حال کردیا ہے۔یہ ادارہ یا محکمہ شاہرات والے سٹرکیں اونچی بناکرغریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے مکانات اوردیگرقیمتی املاک کوشدید نقصان پہنچارہے ہیں۔ان متعلقہ اداروں کو اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے کہ سٹرکیں اسی لیول پر بنائیں جہاں پر پہلے سٹرک بن چکی ہے ان کو مزید اونچا نہ کریں ، خلاف قانون جہاں بھی سٹرکیں اونچی کی جارہی ہیں عوام فوری طور پر احتجاج کرکے قانونی کاروائی کامطالبہ کریں۔یہ ادارے غفلت اورلاپرواہی کی انتہاکرتے ہوئے پہلی سٹرک پرہی ملبہ ڈال کران کو اونچاکردیتے ہیں جس بناپر لوگوں کے مکانات نیچے ہوجاتے ہیں ۔عوام کوایک طرف توبارش کے دنوں میں شدید تکلیف کاسامنا کرنا پڑتاہے اوردوسری طرف انہیں اسی پراپرٹی کوجولاکھوں،کروڑوں کی مالیت کی ہوتی ہے ، کوڑیوں کے بھاؤ میں اونے پونے بیچناپڑتا ہے اوروہ کسی دوسرے علاقے میں ٹرانسفر ہونے پر مجبورہوجاتے ہیں۔آپ نے مزید کہاکہ ٹاؤن لیول تک تو اب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ادارے بھی قائم ہوچکے ہیں ۔یہ ادارے گندے پانی اورشہر کے مختلف حصوں میں سٹرک کنارے نکالی گئی گاراور گندے نالوں کے کناروں پر پھینکے گئے کوڑے کرکٹ کواٹھانے میں ناکام ہوچکے ہیں،اسی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے وہی گندگی گاڑیوں کے ٹائروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں اورگھروں کوآلودہ کرتی ہے جس کی بناپرعلاقے کی آب وہوابھی آلودہ ہورہی ہے اور عوام تیزی سے لاعلاج بیماریوں کا شکارہورہی ہے۔واسا ،ایف ڈے اے اورمحکمہ شاہرات کے ذمہ دارعناصر ان بنیادی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں اداکرکے محب وطن ہونے کاثبو ت دیں اورعوامی مشکلات کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔اس سلسلے میں فیڈرل سیکرٹری روڈزاینڈروزٹرانسپورٹ ونگ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واسا اوردیگرحکومتی ذمہ داروں عناصرکوان بنیادی مسائل کی طرف فوری طورپر توجہ دینی چاہیے اورنوٹس لینا چاہیے تاکہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy