عائشہ ممتاز پر کرپشن کے الزامات عوام نے مسترد کر دیے

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

1
لاہور:(یو این پی) لوگوں کو زہریلے اور مضر صحت کھانوں سے بچانے کے لئے تگ و دو کرنے والی دبنگ خاتون افسر عائشہ ممتاز کو کرپشن الزامات کا سامنا ہے تاہم عوام کی جانب سے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر عائشہ ممتاز کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کے خلاف موجودہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی درخواست پر کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ان کے ڈرائیورز اشرف اور ثمر حیات کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ بیورو کریسی کی جانب سے بھرپور پراپیگنڈا کیے جانے کے بعد جمعہ کو عائشہ ممتاز نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کرپشن کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ ہر فورم پر ان الزامات کا دفاع کریں گی۔ عائشہ ممتاز کی جانب سے ویڈیو بیان جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام بھی ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے اور ان کے پیغام کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عائشہ ممتاز کے خلاف تحقیقات کو کرپٹ ٹولے کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین تو اسے انتقامی کارروائی بھی قرار دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes