حکومت زرعی ترقی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے؛صوبائی وزیر زراعت

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

1
وہاڑی(یو این پی)صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ترقی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے اس وقت ہماری توجہ روایتی5 فصلوں کی بجائے منافع بخش دیگر فصلوں کے بارے میں کاشتکار کو آگاہی دینا اور نئی فصلیں کاشت کرنے کی طرف مائل کرنا ہے یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ کے مختلف چکوک خانپور، 119/WB،ٹھینگی ،50/WB میں فاتحہ خوانی اور عشائیہ میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ پنجاب بھر میں مٹی او ر پانی کے تجزیہ کی بنیاد پر زوننگ کی جارہی ہے اور کاشتکاروں کو اس علاقہ کی مٹی کی ساخت کی مطابق فصلیں کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے گی اس اقدام کا مقصد کسان کو متبادل فصلوں کی ٹیکنالوجی فراہم کرنا اور متبادل فصلوں کی کاشت سے نقصان دہ کیڑوں کے ساز گار ماحول کو ختم کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے زراعت کے ماہرین کی سفارشات کو کسان تک پہنچانے کے لیے سمارٹ فون متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف زرعی معلومات کسان حاصل کر سکے گا بلکہ اس کے ذریعے زرعی قرضہ کے حصول کے لیے کسان کو مڈل میں سے چھٹکارہ حاصل ہو گا موسم کے متعلق معلومات کے علاوہ منڈیوں کے بھاؤ روزانہ بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پانچ زرعی آلات پر مشتمل سیٹ رعایتی نرخوں پر فراہم کئے گئے ہیں ان آالات کا حامل کاشتکار نہ صرف اپنے کھیتوں میں یہ آلات استعمال کرے گا بلکہ اس یونین کونسل کے دیگر چھوٹے کاشتکاروں کو بھی رعایتی نرخوں پر ان آلات کی سہولت فراہم کرنے کا پابند ہو گا حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد مشینی کاشت کے فروغ کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ کسان محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes