سینیٹر بننے والے 50کروڑ تک خرچ کرتے ہیں: مصطفیٰ کمال

Published on January 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

26
کراچی (یو این پی) مصطفیٰ کمال کہتے ہیں پاکستان میں سینیٹر بننے والے پچاس کروڑ روپے تک خرچ کرتے ہیں، ہم نے نقصان کا سودا کیا لیکن صحیح اور غلط کی تمیز کی، تین مارچ کے بیان پر مرتے دم تک قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا حیدرآباد کا جلسہ سیمی فائنل اور کراچی کا جلسہ فائنل ہے۔ اپنے حقوق کے لیے 2018 کا انتظار نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن سے امن ہوا ہے مگر اب لوگوں کو گلے سے بھی لگانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال انتیس جنوری کے جلسے کی دعوت دینے لیاری پہنچے جہاں عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔  لیاری والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تبت سینٹر کے جلسے میں عوامی حمایت ملنے کے بعد حکمرانوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔ بنیادی سہولتوں کے لیے 2018 کا انتظار نہیں کرینگے۔پی ایس پی کے قائد نے کہا کہ گینگ وار کے لوگ پیدائشی مجرم نہیں تھے۔ کامیاب آپریشن کے بعد اب دست شفقت رکھنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان زندہ باد کے نعروں میں قومی پرچم کو لہرایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy