ٹھٹھہ میں پبلک پارک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام تفریحی سہولیات سے محروم

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

tha

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں پبلک پارک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام تفریحی سہولیات سے محروم،پارک کے لے کروڑوں منظور ہوے تھے ،مگر کاروائ صرف کاغذوں تک محدود، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ مکلی کی عوام کو سیروو تفریح میسر کرنے کے لے60 7 سال قبل مکلی ٹھٹھہ کے بیچ میں قومی شاہراہ پر دولھ دریا خان پبلک پارک کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور ایک سابقہ صوبائ وزیر نے منصوبے کے لے کروڑوں روپے منظور کر لے تھے اور منصوبے پر کام شروع کروا دیا گیامگر سابقہ صوبائ وزیر کی وزارت ختم ہونے کے بعد پارک کی تعمیر بہت سُست روی کے ساتھ کی گئپارک میں بچوں کی تفریح کے لے چار دیواری بناکر کچھ ناقص جھولے لگاےگے جو کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ گے ہیں ،پارک میں کچھ درخت لگاکر ٹھیکیدار نے کروڑوں روپے ہضم کر لے،جس سے ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام سیرو تفریح محروم ہوگے ہیں دولھ دریا خان پبلک پارک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ویران ہو گیا ہے،دوسری طرف ٹھٹھہ اور مکلی کے سیاسی و سماجی ،مذہبی جماعتوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ ،چےرمین نیب اور دیگر بالا احکام سے مطالبہ کیا ہے کے پارک کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کا نوٹیس لیا جاے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھوراباڑی سے وڑ شہر تک روڈ کی خستہ حالی، جگہ جگہ بڑے کھڈے،مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)گھوراباڑی سے وڑ شہر تک روڈ کی خستہ حالی، جگہ جگہ بڑے کھڈے،مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا،انتظامیہ غائب،تفصیلات کے مطابق گھوراباڑی سے وڑ شہر تک روڈ کی پچھلے کئ سالوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث روڈ میں جگہ جگہ کھڈے ہو گے ہیں جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہوگئ ہے، جسکے باعث مقامی لوگوں کے کاروبارکو بہت نقصان ہو رہا ہے ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے منتخب نماےندے الیکشن میں کامیابی کے بعد غائب ہو جاتے ہیں،اور انتظامیہ کی جانب سے ہمارے تعلقے کو مکمل نظرانداز کیا جارہا ہے،جبکے ساہیل سمندر کی وجہ سے کراچی کو مچھلی بھی یہیں سے جاتی ہے، اس روڈ کی تعمیر کے لے بہت مرتبہ اعلیٰ احکام کو لکھا بھی ہے مگر تاحال ابھی تک کوئ بھی کاروائ نہ ہوسکی ہے، یہاں کے مقامی لوگوں نے وزیرِاعلیٰ ساندھ سے گذارش کی ہے کے ٹھٹھہ ضلع کی ساہیلی پٹی کے روڈوں کی نے سرے سے تعمیر کرواکے دی جاے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ شہر کے بس ٹرمینل پر بااثر لوگوں کا قبضہ،بس ٹرمینل کے اندر ٹماٹر منڈیاں قاےْم ، انتظامیہ کی آنکھیں بند
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہر کے بس ٹرمینل پر بااثر لوگوں کا قبضہ،بس ٹرمینل کے اندر ٹماٹر منڈیاں قاےْم ، انتظامیہ کی آنکھیں بند،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں قاےْم بس ٹرمینل پر بااثر افرادوں کا قبضہ بس ٹرمینل کو ٹماٹروں کی منڈیوں میں تبدیل کروادیا گیا ہے، جبکے ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہاں پر کراچی،حیدرآباد، بدین،چوہرجمالی ،جاتی کے لےْ بس اور وینوں کا اسٹاپ دیا گیا تھا جو ضلعی انتظامیہ کے بے دیانی کے سبب تباہ ہالی کا شکار ہوگیا ہے،بااثر لوگوں کی جانب سے یہاں پر صرف حیدرآباد کا وین اسٹاپ مخصوص کردیا گیا ہے،جبکے یہاں پر مسافروں کے سہولت کے لےْ نہ ہی بیت لخلاع کا انتظام ہے اور نہ ہی انتظارگاہ کو عوام کی سہولت کے لےْ کھولا گیا ہے،بس ٹرمینل کے ترقیاتی کاموں کے نام پر پرووشنل ڈپارٹمینٹ سے لاکھوں کے بل بھی منظور کروالیےْ گےْ ،بس ٹرمینل کی بلڈنگ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئ ہے،یہاں پر بنائ گئ دوکانوں پر بھی ضلع ٹھٹھہ کے پ پ پ سٹی کے صدرنے قبضہ کرلیا گیا ہے، یاد رہے کے گذشتہ دنوں پرووشنل ڈپارٹمینٹ کے جانب سے ٹھٹھہ بس ٹرمینل کے واٹر سپلائ اور ڈرنیج کاایک با پھر ٹینڈر بھی منظور کروایا گیا ہے جس کا تاحال ابھی تک کوئ بھی کام شروع نہیں ہوسکاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ شہر میں صفائ کا نظام درہم برہم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ)ٹھٹھہ سٹی میں ٹاون کمیٹی کے انتخابات کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود منتخب نماےندوں پر چل رہے ہا ئکورٹ میں کیس کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر کے ہر وارڈ میں گندگی،صفائ کی مکمل کمی،محلوں کے ہر گلیوں میں کھڈوں اور پینے کے صاف پانی کی کمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ،شہری سیاسی لڑائ کی وجہ سے پریشان،تفصیلات مطابق ٹھٹھہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب 9 امیدواروں کو ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود منتخب امیدواروں پر مخالف سیاسی پارٹی شیرازی گروپ کے جانب سے کاونسلر شکیل بروہی کی جانب سے کے گے ہائ کورٹ میں کیس کی وجہ سے تاحال کوئ فیصلہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ٹاون کمیٹی میں کروڑوں کے فنڈ میں خُرد بُرد ہو نے کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر میں صفائ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، پچھلے کئ ماہ سے شہر میں ترقیاتی کام کے نام پر کے گے کھڈے ابھی تک بڑائ نہ ہو سکے ہیں،پینے کے صاف پانی کی قلت ،ہر گلی میں کڑے گندے پانی نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے، جبکے ٹاون کمیٹی میں 700 کے قریب عملے میں سے صرف 100 عملا کام کرنے لگا باقی عملا سیاسی آشرواد اور ویزہ سسٹم کے تحت لاپتہ رہتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کے ٹھٹھہ میں ہمیشہ سیاسی لڑائ کی وجہ سے نقصان ٹھٹھہ کی عوام کو اٹھانا پرتا ہے اور سیاست دان مختلف پارٹیوں میں ہنسی مذاق کرتے دکھائدیتے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائکورٹ سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا ٹھٹھہ کے بلدیاتی امیدواروں کے کیس کو جلد از جلد نمٹایا جاے تاکہ منتخب امیدوار الیکشن میں کے گے واعدوں کو عملی جامہ پہناسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ کے 12 ملازموں کی پچھلے پانچ ماہ سے رُکی ہوئ تنخواہ بحال
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمید چنڈ)ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے مکمل تعاون سے ضلعی کاونسل ٹھٹھہ کے 12 ملازموں کی پچھلے پانچ ماہ سے رُکی ہوئ تنخواہ بحال کر دیں گےْں،ضلعی ملازمین میں خوشی کی لہر،مکلی پریس کلب میں مٹھاےْاں تقسیم،تفصیلات کے مطابق ضلعی کاونسل ٹھٹھہ کے ملازمین کی پچھلے پانچ ماہ سے رکی ہوئ تنخواےْں بحال ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی میں صحافیوں میں مٹھایاں تقسیم کی گےْں اس موقعے پر ضلعی کاونسل کے ملازموں نے کہا کے ہم ضلعی کے ہر پریس کلب پر گےْ پر ہماری آواز کہیں بھی نہیں سُنی گئ مگر ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے صحافیوں نے بغیر کسی لالچ کے ہماری مکمل حمایت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ سے بات کر کے ہماری پانچ ماہ سے رکی ہوئ تنخواہیں بھی بحال کرواےْں،اس موقعے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے صحافیوں میں زمرد گل شاہ،حمید چنڈ،آفاق ہالو،اکبر دلوانی،تازہ گل درانی،احمد خشک،راجہ تنویر خاصخیلی اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme