خیبر پختون خوا کابینہ سے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ منظور

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

7

صوبائی کابینہ نے اراکین اسمبلی سمیت وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے
پشاور(یو این پی)خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، اب پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن کرے گا۔پشاور میں خیبر پختون خوا کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کابینہ نے احتساب کمیشن ایکٹ 2014میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت5 کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن کرے گا۔ترجمان خیبر پختون خوا حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ نے اراکین اسمبلی سمیت وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی ہے، صوبائی وزراء ، وفاقی وزراء اورایم پی ایز، ایم این ایز سے دس فیصد کم تنخوا ہ لیں گے۔مشتاق غنی نے مزید کہا کہ کابینہ نے پاپولیشن ویلفیئر کے لئے تین کروڑ 53 لاکھ روپے کی منظوری بھی دیدی جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی دینی مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes