قومی اسمبلی میں گھمسان کی جنگ، ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان گتھم گتھا

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان کی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ کچھ ارکان دونوں جماعتوں کے ارکان کو چھڑاتے رہے مگر کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ شاہد خاقان عباسی اور شہریار آفریدی نے ایک دوسرے کو گھونسوں اور تھپڑوں سے نوازنا شروع کیا تو دونوں جماعتوں کے دیگر نوجوان ارکان بھی اپنے اپنے حلیفوں کی مدد کیلئے وہاں آن پہنچے جس پر اسمبلی میں گھمسان کا رن پڑ گیا جس پر سپیکر کو اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑی۔قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے بیان کے خلاف ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ہال “گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے دوران نعرے لگوائے تو حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی شروع کر دی۔ دریں اثناء ہاتھا پائی میں خواتین ارکان بھی پیش پیش رہیں اور اپنے ساتھیوں کو نعرے بازی اور زبانی لڑائی میں حتیٰ المقدور معاونت فراہم کرتی رہیں۔ایوان مچھلی بازار بن گیا۔”گلی گلی میں شور ہے عمران اور جہانگیر ترین چور ہیں” کے نعرے حکومتی ارکان ککی جانب سے لگائے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے نعروں کے آگے بے بس نظر آئے، بولے ایسا ماحول رہا تو اجلاس ملتوی کر دوں گا۔ سپیکر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا، قریشی صاحب! آپ جب چاہیں اپنے ارکان چپ کرا دیتے ہیں، آج ارکان کو جان بوجھ کر خاموش نہیں کرا رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes