مخلص کارکنوں پر ہمیں فخر ہے تنظیم نو میں نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا،بلاول بھٹوزرداری

Published on January 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

Bilawal
فتح جنگ (یو این پی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مخلص کارکنوں پر ہمیں فخر ہے تنظیم نو میں نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا پیپلز پارٹی غریبوں اور ہاریوں کی نمائندہ جماعت ہے جنرل الیکشن میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے وہ گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مظہر حسین بابر سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا تو چوم لیا لیکن آمر کے سامنے سر نہ جھکایا انہیں ملک کو ایٹمی طاقت بنانے ،اسلامی سر براہی کانفرنس بلانے اور قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کی سزا دی گئی انکے ادھورے مشن کی تکمیل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی ہم شہید قائدین کے وژن کے مطابق کام کریں گے اس موقع پر سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مظہر حسین بابرنے کہا کہ اٹک میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ بنک موجود ہے اور اٹک میں ہم نے بلدیاتی الیکشن میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑااور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے مقابلہ میں مجھے اٹک میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے الیکشن کاانچارج مقرر کیا ہم پارٹی کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے چیئر مین بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ اٹک سمیت دیگر اضلاع میں ناراض جیالوں سے رابطے کر کے انہیں دوبارہ متحرک کیا جائے تا کہ پارٹی مزید مضبوط و متحرک ہو چیئر مین بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی وابستگی کی تعریف کی اور انہیں پارٹی کے لئے سرمایہ قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme