ڈالرگرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

Published on January 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

34
اسلام آباد (یو این پی) ڈالر گرل ایان علی کے ستارے گردش میں، ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ سے گھوم گھما کر پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ وزارت داخلہ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل کردی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی جھنجٹ سے نہ نکلی۔ ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے کب نکلے گا اوروہ کب بیرون ملک اڑان بھرے گی؟ یہ معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھتا ہی جا رہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے تو ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا لیکن وزارت داخلہ پھر آڑے آ گئی اور عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروزاہ کھٹکھٹا دیا۔وزارت داخلہ نے عدالت عظمیٰ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جس میں ماڈل ایان علی سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی استدعا پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا لیکن پنجاب حکومت کا موقف سنا گیا اور نہ ہی انصاف کے تقاضے پورے کئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ ہی نہیں لیا جبکہ یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں بھی نہیں آتا۔ وزارت داخلہ نے جسٹس کے کے آغا پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ مذکورہ جج اس سے قبل دو مرتبہ ای سی ایل کے معاملے کا کیس سن چکے ہیں لہٰذا تیسری بار انہیں یہ کیس نہیں سننا چاہئے تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes