ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کا گزشتہ شام اچانک دیہی مرکزصحت شرف کا معائنہ

Published on January 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

dc

بورے والا(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گزشتہ شام اچانک دیہی مرکزصحت شرف کا معائنہ کیا مرکز صحت کی چار دیواری ٹوٹی ہوئی جنریٹر خراب پاپاگیا ایل ایچ وی اور سینیٹری ورکر کے علاوہ دیگر سٹاف غیر حاضر پایا گیا دو مریض موجود پائے گئے تاہم انہیں چیک کرنے کے لیے ڈسپنسر تک موجود نہ تھا ڈپٹی کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو حکم دیا کہ وہ شام کی شفٹ میں ڈیوٹی سٹاف کو حاضری کا پابند کریں دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت نے ڈاکٹرز اور عملہ کو رہائشی سہولیات بھی فراہم کررکھی ہیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویرالرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی بوریوالا چودھری عاشق ارائیں اور وائس چیئر مین افتخار بھٹی ، چیف آفیسر رانا محمد علی،ایس ڈی او کینال کے ہمراہ بوریوالا میں شہباز شریف منی بائی پاس کے منصوبہ کا جائزہ لیا اور نہر کنارے منصوبہ کے لیے اراضی کی دستیابی کے لیے محکمہ نہر کی اراضی پر قائم335ناجائز قابضین کو بے دخل کر نے کا حکم دیا محکمہ انہار کے ایس ڈی او نے بتایا کہ ناجائز قابضین کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے ڈپٹی کمشنر نے ناجائز قابضین سے اراضی واگزار کرانے کے لیے گرینڈ آپریشن کا حکم دیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے لڈن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا علاوہ ازئن انہوں نے موضع بورانہ میں سیکریٹری مواصلات پنجاب میاں اشفاق بورانہ اور ان کے بھائیوں میاں تاج بورانہ ، میاں اشفاق بورانہ سے ان کے قریبی عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes