پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ اور احتجاج

Published on February 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

555
میاں محمود الرشید نے آؤٹ آف ٹرن مذمتی قرار داد پیش کرنا چاہی، سپیکر نے اجاز نہ دی
ایک ماہ میں دو بارپٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔ میاں محمود الرشید
اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ورنہ مہنگائی کا نیا طوفان آجائے گا۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر
لاہور (یوا ین پی)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دو بار اضافہ پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان شدید احتجاج کا اور مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لے۔ اپوزیشن ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا تا ہم بعد ازاں سپیکر کی ہدایت پر حکومتی ارکان اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے۔ قبل ازیں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف اپنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا رکھی ہے اسے آؤٹ آف ٹرن پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ انہیں قرار داد پر اعتراض نہیں ہے لیکن میں اس میں ترمیم کرنا چاہتوں ہوں جس کے بعد ترمیم شدہ قرارداد ایوان میں پیش کر دی جائے۔اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر کی رائے سے اتفاق نہ کیا اور کہا کہ قرار داد میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے اسے ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے اور رائے شماری کروائی جائے تا کہ عوام کو معلوم ہو کہ حکومت عوام کے ساتھ کتنی ہمدردی رکھتی ہے ۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کے عوام متحمل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصافہ نہیں ہوا اس لئے حکومت کی جانب سے اصافہ بلا جواز ہے جسے فی الفورکواپس لیا جائے ۔اپوزیشن لیڈر کو آؤٹ آف ٹرن قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ دی گئی تواپوزیشن ارکان قائد حزب اختلاف کیک قیادت میں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے جو بعد ازاں حکومت کی جانب سے منانے پر واپس ایوان میں آگے اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes