اللہ ورسول کے محبوبین کی بے ادبی اورگستاخی سے نیک اعمال ضائع ہوجاتے ہیں لاثانی سرکار

Published on January 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہlasa ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوبین اورمقربین کی بے ادبی اورگستاخی سے نیک اعمال ضائع ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے مومنین کاادب اورمحبت کرنے سے بندہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں مقبول ومنظورہوجاتاہے اورمقام ولایت کی اعلیٰ ترین منازل طے کرلیتاہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جس کاکوئی مرشد نہیں ہوتااس کامرشد خودبخود شیطان ہوتاہے ،اورجو شخص دنیا میں ا ن مقربین خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت (بیعت)حاصل نہ کرے تو ایسے لوگوں کیلئے قبرمیں جاتے ہی (عالم برزخ میں پہنچتے ہی)پچھتاواشروع ہوجاتاہے اورعذاب الہٰی کاشکار ہوجاتے ہیں ،اس لئے خودبھی ان بندگان خداکی نسبت حاصل کریں،محبت کریں اوراپنے اہل وعیال کوبھی ان سے محبت ،ادب اورپیارکرنے کی تلقین کریں تاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوسکے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ سیدالانبیاء حضورنبی کریم روف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کبھی بھی چلتے پھرتے نہ پڑھیں ، بلکہ باوضواورباادب طریقے سے بیٹھ کرپڑھیں تاکہ درودوسلام پڑھنے کے حقیقی فیوض وبرکات حاصل ہوسکیں،چلتے پھرتے ،بغیر وضو درودوسلام پڑھنے سے انسان کے جسم میں شدید قسم کی تکالیف شروع ہوجاتی ہیں جودنیا کی کسی بھی قسم کی دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتیں جب تک کہ وہ شخص ہدیہ درودوسلام کوباوضواورباادب طریقے سے نہیں پڑھے گا۔اسلئے جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام اورمقربین خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی اورگستاخی سے مکمل بچیں تاکہ دینی ودنیاوی ہر قسم کے معاملات میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبین کی نظررحمت شامل حال رہے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    ay diloon k phayrnay waly , hamaray diloon ko apni aur apnay mahboobon ki mohabbat say bhar day…..ameeeeen





Free WordPress Themes

WordPress主题