پاک فوج بھارتی فائرنگ کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار

Published on February 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

Army Chief 2
راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے، ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری عوام کا تعاون حاصل ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرز اور ہیڈ کوارٹر پاک رینجر پنجاب، آپریشنل تیاریوں اور دوسرے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر پنجاب رینجر کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ کر کے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری عوام کا تعاون حاصل ہے، پاک فوج اور رینجر پنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، قوم دہشتگردی، انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme