تین بچوں کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا دکھ ہے حمزہ شہباز

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

کاہنہ( یواین پی) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے نشترکالونی، کماہاں روڈ پر 3 بچوں کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی پنجاب نے افسوسناک واقعہ کے بارے کمشنرلاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے،حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعاہے کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme