ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ،اعلان ایک بڑے جلسہ میں‌کیا جائے گا

Published on February 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

pp

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کا پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والا فیصلہ اور معاملات مکمل، سجاول شہر میں پیپلز پارٹی کا جلسہ کرواکر باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جائےگا،جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاھ،فریال ٹالپور اور سندھ کی قیادت معمان خاص کے طور پر شرکت کریگی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری 2018 میں ہونے والی جنرل الیکشن سندھ میں جیتنے کے لیے ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے مخالفین شیرازی برادران کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی میں پچھلے کئ ماہ سے باتو ں کا سلسلہ جاری رہا جس میں شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ایجنڈا کو قبول کرتے ہوے ضلع کے اندر سیٹوں کی تقسیم والے حتمی فیصلے کو قبول کرتے ہوے ٹھٹھہ ضلع میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے سامنے الیکشن نہ لڑنے کی حامی بری ہے،سجاول ضلع میں ایم این اے سید ایاز شاھ شیرازی کی سجاول والی قومی اسیمبلی والی نشست پرمتوقع امیدوار سید شفقت حسین شاہ شیرازی اور ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی کے صوبائ نشست پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کے سامنے پیپلز پارٹی کا کوئی بھی امیدوار نامزدگی فارم داخل نہیں کرواےگا،اور شیرازی برادران سمیت انکے حامیوں پر داخل کیسس بھی واپس لیےجاینگے،اس خفیہ فیصلے کا باضابطہ اعلان سجاول شہر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں کیا جانے کا امکان ہے،پیپلز پارٹی کا اہم جلسہ شیرازی برادران کی جانب سے کیا جاےگاجس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید خورشید شاھ،ایم این اے فریال ٹالپور،وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ،پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھڑو اور سندھ کے اعلیٰ قیادت بھی شرکت کریگی،دوسری طرف شیرازی برادران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے متوقہ اعلان کے بعد پیپلز پارٹی ٹھٹھہ اور سجاول دو حصوں میں تقسیم ہوگئ ہے ضلع کے سینیئر رہنماہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر شیرازی برادران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تو ہم پیپلز پارٹی ٹھٹھہ سجاول کے لیے کلمہ پڑھ لینگے، دوسری طرف سینیئر رہنماہوں ارباب وزیر میمن ،ڈاکٹر واحد سومرو،ایم پی اے ریحانہ لغاری،سینیٹر سسُی پلیجو،اعجاز خواجہ،ایم پی اے سید رخسانہ شاھ،پی پی پی رہنماہ سید محمود عالم شاہ بخاری،شیرازی برادران کو پیپلز پارٹی میں شمولیت وارلے فیصلے کی اندرونی طور پر شدید مخالفت کرتے ہوے سندھ کونسل کے اجلاسوں اور دوسری پارٹی کے فورموں پر اپنے موقعف رکھتے ہوے کہا ہے کے شیرازی برادران اپنی پالیسیوں کے باعث زوال پزیر ہیں کو آنے والی الیکشن میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوے پریشانی کا شکار ہوگے ہیں ،شیرازی برادران اپنے سیاسی کیریےر کو بچانے کے لے پی پی پی قیادت کے سامنے شمولیت کے لے منتھیں کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت والی پالیسی اور منتخب نمائندوں اور رہنماوں کی ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں عوام سے نزدیگی رکھنے والی پالیسی کے بعد یہ یقینی ہوگیا ہے کے سجاول کے قومی و صوبائ نشست پر وہ شکست کھاجائیں گے، جس کے لے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں فیصلوں سے سائڈ کرے، اور دوسری طرف پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے اہم رہنماہ سابقہ صوبائ وزیرِ صادق علی میمن شیرازی برادران کی پی پی پی میں شمولیت والے فیصلے کو پارٹی کے اندرونی فیصلہ قرار دیتے ہوے خاموشی اختیار کر کے شیرازی برادران کی پی پی پی میں شمولیت کی خاموش حمایت کی ہے،دوسری طرف ایم پی اے اویس مظفر ہاشمی کے گھوراباڑی والی صوبائ نشست پر آنے والی الیکشن میں شیرازی برادران اپنا امیدوار لانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت گھوراباڑی سمیت میرپورساکرو والے نشست پر اپنا امیدوار کڑا کرنے کے لے سیدھا جواب دیدیا، دونوں سیاسی پارٹیوں کے بھیچ میں باتوں کا سلسلا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاھ فریال ٹالپور،وزیرِاعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاھ،سید قائم علی شاھ،ایم پی اے سید اعجاز علی شاھ شیرازی،سید شفقت شاھ شیرازی، ایم این اے سید ایز علی شاھ شیرازی کے بھیچ میں چلتا رہا، دوسالوں کے عرصے میں بلاول ہائوس کراچی،اسلام آباد اور سکھر میں میٹنگ ہوتی رہیں، دیکھنا یہ ہے کے دونوں سیاسی پارٹیوں کے فیصلے کو ٹھٹھہ و سجاول کی بجلی و دسرے مسائل سے پریشان عوام کو اس سیاسی گیم کاکیا فائدہ پہنچتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog