گال ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش سے متاثر،سری لنکا نے پاپہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 252 رنز بنا لئے

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 892)      No Comments

33گال (یو این پی) کمار سنگاکارا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بارش سے متاثر تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 252 رنز بنا لئے تھے۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 199 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ سنگاکارا 102 اور مہیلا جے وردھنے 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میچ کے تیسرے روز سری لنکن بلے بازوں نے بھرپور طریقے سے پاکستانی باؤلرز کو جواب دیا، سنگاکارا نے پہلے کوشل سلوا اور پھر جے وردھنے کے ساتھ مل کر گرین شرٹس کے باؤلرز کی خوب دھنائی کی، کوشل سلوا نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، سنگا اور وردھنے ایک مرتبہ پھر پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 قیمتی رنز جوڑے۔ اسی دوران سنگاکارا نے سنچری جبکہ جے وردھنے نے نصف سنچری مکمل کی۔ محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جمعہ کو گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 99 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کوشل سلوا 38 اور سنگاکارا 36 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں دن کا آغاز کیا لیکن 144 کے مجموعی سکور پر محمد طلحہ اہم پارٹنر شپ توڑنے میں کامیاب رہے، کوشل سلوا 64 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس موقع پر سنگاکارا اور جے وردھنے نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ میں 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کا سکور 2 وکٹوں پر 252 رنز تک پہنچایا تو اسی لمحے بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ اسی دوران سنگاکارا نے کیریئر کی 37 ویں سنچری بھی مکمل کی، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے راہول ڈریوڈ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے۔ اس کے علاوہ یہ سنگاکارا کی پاکستان کے خلاف دسویں سنچری تھی اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے باز بھی بن گئے۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دو وکٹوں پر 252 رنز بنا لئے تھے، آئی لینڈرز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 8 وکٹوں پر 199 رنز درکار ہیں۔ سنگاکارا 102 اور جے وردھنے 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ محمد طلحہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme