کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 حریت پسند ہلاک

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

10
جموں کشمیر(یو این پی) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 مشتبہ حریت پسند ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ حریت پسند جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ حریت پسند گاڑی کے ذریعے سری نگر شہر کی طرف جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ساپور کے قریب مرکزی ہائی وے پر حریت پسندوں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے فورسز پر دستی بموں سے حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے‘۔ امتیاز حسین نے کہا کہ کارروائی کے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کشمیر 1947 میں برطانوی سامراج سے برصغیر کی آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہے اور دونوں ممالک مکمل کشمیر کو اپنا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپ دہائیوں سے 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں اور اپنی آزادی یا وادی کو پاکستان کا حصہ بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان اس لڑائی میں ہزاروں کشمیری اب جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy