اسلام آباد۔۔۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق خیبر پختونخواہ،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہے اور چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، ،مردان ڈویژن )، بالائی فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ، کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 11ملی میٹر جبکہ پشاور (ائیر پورٹ07، سٹی04)، بنوں05، رسالپور، چترال04، دیر، لوئر دیر اور میر کھانی 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرار ت قلات منفی03 اور استور میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 30,272 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔