گوجرانوالہ: سیکیورٹی انتظامات نا مکمل، سرکاری کالجوں سمیت 10 تعلیمی ادارے سیل

Published on January 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

66666
گوجرانوالہ: (یو این پی) گوجرانوالہ میں سکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری کالجوں سمیت دس تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا۔ سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پرڈی سیل کیا جا ئیگا۔ضلعی انتظامیہ نے سکیو رٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر سیٹلائیٹ ٹاؤن، قلعہ دیدار سنگھ، ماڈل ٹاؤن اور کوتوالی کے علاقوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج، ڈگری کالج، سینٹ پال، آئیڈل کالج، گورنمنٹ اسلامیہ کالج، گورنمنٹ کامرس کالج سمیت دس تعلیمی ادارے سیل کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ نے باؤنڈری وال اونچی کرانے، خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ لگوانے کی متعدد بار ہدایت کی تھی لیکن کالج انتظامیہ سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر کالجز کو ڈی سیل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题