پریس کلب گوجرہ کے سابقہ چیئرمین اورآر یو جے کے تحصیل صدر میاں افتخار الدین شہیدکی پہلی کی تقریب

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

گوجرہ ( یواین پی )سینئر صحافی گوجرہ پریس کلب گوجرہ کے سابقہ چیئرمین اورآر یو جے کے تحصیل صدر میاں افتخار الدین شہیدکی پہلی سالانہ برسی کا اہتمام جناحIftikhar ہال بلدیہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ ایم پی اے مسلم لیگ ن حاجی عبدالقدیر اعوان ،سی او رانا محمد افضل ،ملک ناظم وائس چیئرمین بلدیہ گوجرہ،زاہد اقبال ایڈووکیٹ بھٹہ والے رہنما پاکستان تحریک انصاف ،چیئرمین میاں نصیر احمد ایڈووکیٹ اور کوارڈینٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر محمد صدیق ،تاندلیانوالہ سے ڈاکٹر ذکریا،سمندری سے مرزا زین اشرف،ٹوبہ سے قاری بابر جمیل اور پیرمحل سے نواب جمیل نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالرحمان نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں طاہر سلیم اور پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے لئے نقابت کے فرائض پروفیسرمحمد تجمل نے سرانجام دئیے برسی کے مقررین میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد حسین کھرل،ثاقب سدھو ایڈووکیٹ ،میاں نصیر احمد ایڈووکیٹ ،چودھری زاہد اقبال ایڈووکیٹ بھٹہ والے،ڈاکٹر امتیاز ڈار ،جاوید چوہان اور ملک ناظم نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم نڈر صحافی تھے اور ہر وقت صحافت سے لگاؤ رکھتے تھے جن کی کاوشوں کو صحافتی میدان میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ااس موقع پر لورز میاں افتخار گروپ کی جانب سے ان کے ادھورے مشن کو جاری رکھنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعیادہ کیا ، مرحوم نے صحافت میں 34سال وقف کئے ،آخر میں شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی میزبانی کے فرائض میاں متین افتخار ،میاں طاہر سلیم ،حافظ عبدالرحمان، عبدالرؤف ،عابد محمود چودھری ،کاشف حسین ،ذوالفقار بھٹی ،سیف الرحمان،زین العابد ین اور راشد محمود نے اداکئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme