لاہور: (یو این پی) اپنی اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نرگس ایف بی آر کے جال میں آ گئیں ، ٹیکس حکا م نے سال 2016 کا حساب کتاب مانگ لیا۔ایف بی آر کی جانب سے تھیٹر کی سینئر اداکارہ نرگس کا مالیاتی آڈٹ جاری ہے۔ اداکارہ کو ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے سال 2016 کے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اداکارہ سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نرگس کو تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9اگست تک مہلت دی گئی ہے۔نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔