ٹھٹھہ جھنگشاہی میں کئی ماہ سے بجلی بند ،پانی کی شدید قلت،تعلیمی سرگرمیاں معطل،اعلی حکام نوٹس لیں

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

Bijli

ٹھٹھہ(رپورٹ؛حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع کے تاریخی اور سیاسی شخصیات کے علاقے جھنگشاہی کو نظر انداز کردیا گیا،کئ ماہ سے بجلی بند ،پانی کی شدید قلت،اسکولز اور مساجد میں پانی موجود نہیں ،مقامی عوام سخت پریشان،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے تاریخی اور سیاسی شخصیات کے علاقے جھنگشاہی کو بلکل نظر انداز کردیا گیا ہے،علاقے میں کئ ماہ سے بجلی بند ہے جسکی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کارخانے مکمل طور پر بند ہوگےْ ہیں ،کارخانوں میں روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے سیکڑوں مزدور اور انکے اہل خانہ بیروزگاری کی وجہ سے فاقہ کشی کی زندگی گذار رہے ہیں اسکے علاوہ تعلیمی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر معطل ہوچکی ہیں اور پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے،اسکول اور مساجد میں بھی پانی موجود نہیں شہری کئ کئ کلو میٹر دور کا سفر کرکے نہروں سے روزانہ پانی لانے پر مجبور ہیں ،واضع رہے کے یہ شہر عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو،ضلعی چےْرمین غلام قادر پلیجو اور سینٹر سسُی پلیجو کا اپنا آبائ شہر بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگشاہی کے قریب بابڑہ موری اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرالر نے ایک شخص کو کُچل دیا
ٹھٹھہ(رپورٹ؛حمیدچنڈ)جھنگشاہی کے قریب بابڑہ موری اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرالر نے ایک شخص کو کُچل دیا ،ٹرالر اور ڈراےْور پولیس کی تحویل میں ،تفصیلات کے مطابق جھنگشاہی کے قریب بابڑہ موری اسٹاپ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے روڈ پر کھڑے شخص محمد ابراہیم جاکھرو کو کچل دیا، ٹرالر کے ڈراےْور کو وہاں پر موجود لوگوں نے پکر کر پولیس کے حولے کردیا، نعش کو ورثاہ کے حوالے کردیا گیا،یاد رہے کے انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظراندازی کی وجہ سے جھنگشاہی کاسنگل روڈ ہونے کی وجہ سے یہاں ایسے حادثات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضان بھرانی گاوں میں آگ بھڑک اٹھی
ٹھٹھہ (رپورٹ؛حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے قریب رمضان بھرانی گاوں میں آگ لگ گئ لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب گاوں رمضان بھرانی کے کچے گھروں میں چولہے سے اچانک آگ لگنے سے علی محمد، اشفاق بھرانی، رمضان، غلام نبی کے پانچ گھر جل کر راکھ ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ سے گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید ذوالفقار علی شاہ کا مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ(رپورٹ؛حمیدچنڈ)سکھر جیل میں قید سید مراد علی شاہ معذور بھائ سید ذوالفقار علی شاہ نے مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صحافیوں سے بتایا کے میرا بھائ مراد علی شاہ پانچ ماہ پہلے بدین سینٹرل جیل میں رکھا گیا جس کو بغیر کسی بنیاد کے سینٹرل جیل حیدرآباد بیجاگیا جہاں پر جیل سپرنڈنٹ پیارل رحمان اور پولیس اہلکار شکیل نے نشے کی گولیاں کھلا کر سخت تشدد کا شکار بنایا اور جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں اسکو بغیر علاج کے سکھر سینٹرل جیل بیجاگیا وہاں پر علاج نہ ہونے کے سبب میرے بھائ کی طبعیت سخت خراب ہوگئ ہے، اور سکھر جیل ٹھٹھہ سے کافی دور ہونے کی وجہ سے میں معذور بھائ ان سے ملاقات بھی نہیں کرسکتا، ذوالفقار شاہ نے آجی جیل، گورنر سندھ اور وزیرِاعلیٰ سے اپیل کی ہے کے میرے بھائ کو کراچی سینٹرل جیل میں رکھا جاےْ اور حیدرآباد کے جیل سپرنڈنٹ اور کانسٹیبل شکیل کے خلاف سخت کانونی کاروائ کی جاےْ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog