عوام کے مسائل کو حل کئے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی؛چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

رحیم یارخان(یو این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کئے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی، ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تو ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما یڈھسٹر چوہان سے لاہور کے ہوٹل میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یڈھسٹر چوہان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رحیم یارخان دورہ کی دعوت بھی دی۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog