آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

abcراولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال جنوبی افریقہ کے آرمی چیف جنرل وی آر ماسوندو نے کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ پہنچنے پر جنرل راحیل شریف کو 21 توپوں کی سلامی سمیت گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات بھی مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy