رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، اداکارہ کاجول

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments


ممبئی (یوا ین پی) بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی 25 سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق خبریں میڈیا پر آنے کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں پہنچیں جہاں کرن جوہر سے دوستی ختم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان بھی نہیں ہوتا، میرے پاس بالی ووڈ کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن میرے اور کرن کے درمیان جو کچھ ہوا ہے اس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں فنکاروں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی جس پر کرن جوہر نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy