امریکا نے افغانستان پر خوفناک بم گرادیئے

Published on April 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments


کابل : (یو این پی) امریکا نے افغانستان پر خوفناک ترین بم گرادیئے، پنٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایس کے ٹھکانوں پر 21 ہزار پونڈ وزنی نان نیوکلیئر بم گرائے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 32 منٹ پر داعش کے زیر زمین ٹھکانوں پر جی بی یو 43 بی بم گرائے گئے ہیں۔امریکی ایئر فورس کے ترجمان کرنل پیٹ رائڈر کا کہنا ہے کہ 21 ہزار پونڈ وزنی لارجسٹ نان نیوکلیئر بم جی بی یو 43 بی (دی مدر آف آل بومب) پہلی بار کسی لڑائی میں استعمال کیا گیا ہے۔پنٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق خوفناک ترین بم ایم سی 130 طیارے کے ذریعے اہداف پر گرایا گیا۔امریکی حکام کے مطابق آئی ایس آئی ایس خراسان کئی ٹھکانوں سے ہاتھ دھونے کے بعد زیر زمین ٹھکانوں تک محدود ہوگئی ہے، داعش افغانستان کو کسی بھی طرح کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme