راولپنڈی اسلام آباد ، ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران نوکنڈی05، پنجگور 01 اور کوئٹہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام، استور منفی 06، گوپس منفی04، پارہ چنار منفی03، ہنزہ منفی 02، دیر، مالم جبہ، بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes