وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کریں گے

Published on April 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

پشاور(یواین پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کریں گے جہاں وہ 7.7 کلو میٹر جمرود بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے بننے والی اس سڑک پر 966 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ دورہ خیبر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم برائے اپریل 2019 کا بھی باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس مہم کا مقصد ضم شدہ قبائلی اضلاع میں زیادہ سے سے زیادہ بچوں کی سکولوں میں داخلے کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور مشیر قبائلی علاقہ جات اجمل خان وزیر انکے ہمراہ ہونگے۔داخلہ مہم کے افتتاح کے بعد باقاعدہ طورپر ہر ضلع خیبر میں سرکاری سکولوں میں بچوں کا داخلہ شروع ہو جائیگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبے کا وزیر اعلیٰ داخلہ مہم کا افتتاح کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں وزیر اعلی محمود خان دیگر ضم شدہ قبائلی اضلاع کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر وہ مفاد عامہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وقت آچکا کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرکے ترقی کے ایک نئے سفر کے آغاز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy