مردم شماری کے ہونے سے ہی آنیوالے 10سالوں کی منصوبہ بندی ہوسکے گی، عبید اللہ جان بابت

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

4
کوئٹہ(یو این پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات ، لائیو سٹاک وماحولیات عبید اللہ جان بابت نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ ملک اور صوبے میں صاف وشفاف مردم شماری کے انعقاد کو لازمی سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت اور محکمہ شماریات اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوامیپ شرقی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کچلاغ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹریز دوست محمد ہنہ وال، رحمت اللہ صابر ، فاروق وطن شاد،نصیر احمدکاکڑ ،ڈاکٹر صلاح الدین اور تادین خان نے خطاب کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملک بھر اور صوبے میں مردم شماری 15مارچ کا انعقاد ہورہا ہے اور اس سلسلے میں تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ صاف اور شفاف مردم شماری کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ مردم شماری کے ہونے ہی سے آنیوالے 10سالوں کی منصوبہ بندی ہوسکے گی اور عوام کی زندگی کی تمام ضروریات کو پیش نظر رکھ کر ان کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی جائیگی اور اسی طرح عوام کی نمائندگی کیلئے نئی حلقہ بندیاں بھی ہوگی ۔ انہوں نے نادرا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فی االفور تمام بلاک شناختی کارڈز کا اجراء کیا جائے ۔ مقررین نے مزیدکہا کہ کچلاک وگرنواح کے علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے مسئلے کو درست کرنے اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کےئے جائیں تا کہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آسکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog