چوہنگ،انتظامیہ کی غفلت ، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ اعلی حکام نوٹس لیں

Published on October 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

چوہنگ ( یواین پی)چوہنگ،موہلنوال،مراکہ،شیر شاہ کالونی اور ازمیر ٹاون میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ،انتظامیہ کی غفلت نا کوئی سپرے اور نا ہی کوئی ڈینگی بچاؤ کی آگاہی مہم، جگہ جگہ گندگی کے امبار سیوریج کا گندھا پانی شتر بے مہار مچھروں کی افزائش گاہ تعفن نے شہریوں کی زند گیاں اجیران بنا دیں،نونہالوں کی نیدیں حرام، پنجاب حکومت ڈینگی کی حفاظتی بدابیریں بیان کرتی تھکتی نہیں لیکن عملدر آمد نشتہ ،شہریوں کی پریس کلب میں دہائی، چوہنگ، مہلنو ال،مراکہ، شیر شاہ کالونی، ازمیر ٹاون اور گردونواح میں انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی سپرے اور اگاہی مہم کا فقدان،علاقے بھر میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ موجود ہے،شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں، ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے ہر طبقہ فکر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری صدر پریس کلب چوہنگ کے دفتر شہریوں کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کے لیے درخواستیں دیں ،شہریوں میں رشید احمد صابر، چوہدری رحمت علی، ندیم زرگر، ظفر اقبال کھوکھر،حاجی طاہر یار،مسعود انور بھٹی،سلیم آصف چوہدری، ملک ریاست طور،عبدالرشید مغل، حفیظ اللہ بھٹی، شیخ نعیم اختر،ڈاکٹر محمد عدنان،میاں ہمایوں خالد،محمد وسیم ناز، ظہیر عباس وغیرہ شامل ہیں۔انتظامیہ نے علاقہ بھر کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے،سکولوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی ڈینگی کا سپرے نہیں کرایا گیا۔اہلیان علاقہ کی حکام بالا سے اپیل ہے چونگ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈینگی سپرے کرایا جائے اور سرکاری طور پر آگاہی مہم کے ذریعے ڈینگی سے بچا¶ کے طریقوں کو عوام الناس تک پہنچایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog